بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

زمین کے تنازع پر فائرنگ،5افراد ہلاک

کشیدہ صورتحال کے باعث کالام بازار کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی


سوات میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کالام اور اتروڑ کے سرحدی علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باعث کالام بازار کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button