بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز دونوں ہار گئی

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جار ی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 60 اور جیمز ونس نے 56 رنزبنائے جب کہ کپتان بین اسٹوکس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Image

ان کے علاوہ بریڈن کرسن نے 31، گریگوری نے 40 رنز اور اورٹن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے 5 وکٹیں اور حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Image

خیال رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دو روز قبل ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

اشتہار
Back to top button