بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جان کی بازی ہار گئے

جیسے ہی آگ پر قابو پایا جائے گا ریسکیو آپریشن شروع کردیا جائے گا اور اس کے بعد ہی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر بتا یا جا سکے گا


بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے صنعتی علاقے روپ گنج میں قائم فیکٹری ‘ ہاشم فوڈ اینڈ بیوریجز‘ میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں آگ جمعرات کی شام 5 بجے لگی جبکہ آگ لگنے کی وجہ بلڈنگ میں موجود کیمکل ہے۔

ریسکیو ذرائع کہا کہنا ہے کہ جیسے ہی آگ پر قابو پایا جائے گا ریسکیو آپریشن شروع کردیا جائے گا اور اس کے بعد ہی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر بتا یا جا سکے گا لیکن خدشہ یہی کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک ورکر محمد سیفل نے بتایا کہ جب فیکٹری میں آگ لگی تب فیکٹری کے اندر درجنوں افراد موجود تھے جبکہ تیسری منزل پر دونوں سیڑھیوں کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔

بنگلا دیش میں حکومت کی جانب سے حفاظتی ضوابط کے نفاذ کے انتہائی سست اور ڈھیلے ہونے کی وجہ سے اکثر فیکٹریوں کی عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔

Back to top button