طالبان نے 24 گھنٹے کے دوران افغانستان کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 224 طالبان مارے گئے۔
دوسری جانب سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے افغانستان میں بین الاقوامی فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو امن اور بہتر زندگی دینے گئے تھے، وہاں اب مسلح طالبان غالب ہیں۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے اتحادی افواج کی 700 سے زائد گاڑیوں اور گولا بارود پر قبضہ کرلیا۔ فوجی انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔