بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کی گئی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق قابل ٹیکس آمدن چھپانے والوں کو گرفتار کیا جاسکے گا اور ٹیکس چوری کا تعین تھرڈ پارٹی طریقہ کارکے تحت کیاجائےگا

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کی گئی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق قابل ٹیکس آمدن چھپانے والوں کو گرفتار کیا جاسکے گا اور ٹیکس چوری کا تعین تھرڈ پارٹی طریقہ کارکے تحت کیاجائےگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے بزنس بینک اکاؤنٹ کی فراہمی لازم ہوگئی، بزنس بینک اکاؤنٹس فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور بزنس بینک اکاؤنٹ ڈکلیئر کرنے کی ذمہ داری ٹیکس دہندہ کی ہوگی جس ملک سے سامان درآمد ہو گا وہاں کا ماسٹر بل فراہم کرنا ہوگا،کارگو سے سامان کی وصولی کیلئے کلئیرنگ ایجنٹ لائسنس بھی لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیے  کالعدم تنظیموں کے 5 دہشتگرد گرفتار
Back to top button