بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان طالبان کو امریکی کمانڈر کی دھمکی

انخلا کا عمل جاری رہنے کے باوجود امریکی فوج طالبان کے خلاف فضائی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جنرل اسکاٹ ملر

افغانستان میں امریکی کمانڈر نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ملک بھر میں نئے علاقوں پر قبضوں اور پرتشدد حملوں کا سلسلہ ختم نہ کیا تو فضائی حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق مئی کے اوائل میں امریکی فوج کی جانب سے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغانستان کے چار سو سے زیادہ اضلاع میں سے 100 سے زائد اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے اور اس ماحول میں دیہی علاقوں میں افغان طالبان اور مقامی سیکیورٹی فورسز میں لڑائی میں شدت اختیار کر لی ہے۔

منگل کو کابل میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ فضائی حملے نہ کیے جائیں لیکن فضائی حملے نہ ہونے کے لیے آپ کو تمام تر تشدد کو روکنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے طالبان کو کہا ہے کہ ان کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جارحانہ کارروائیوں اور فضائی حملوں کو روکا جائے، انہوں نے باور کرایا کہ انخلا کا عمل جاری رہنے کے باوجود امریکی فوج طالبان کے خلاف فضائی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

Back to top button