![](/wp-content/uploads/2021/06/118088338_gettyimages-83702215.jpg)
قومی
شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں پہنچ گئے ہیں جب کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر پر رہائی ملنے کے بعد اجلاس میں لایا گیا۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔