بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لندن میں تیزاب پھینکنے کے 800واقعات ہوئے مگر کسی کو پتہ نہیں چلا، ڈی جی رینجرز

ایک سال میں نیویارک میں1638 یا 1688ڈکیتیاں ہوئی جب کہ کراچی 280 ہوئی ہیں

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نےکہا ہےکہ لندن میں 800 تیزاب پھینکنے کے کیسز ہوئے کسی کو نہیں پتہ نہیں چلا، یہاں تیزاب پھینکنےکے 3 کیسز آئے اور فلم بن گئی اور شرمین عبید چنائے کو آسکر بھی مل گیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نےکہا کہ ایک سال میں نیویارک میں1638 یا 1688ڈکیتیاں ہوئی جب کہ کراچی 280 ہوئی ہیں،کینیڈا میں مسلمان خاندان کے ساتھ جوہوا وہ کام کراچی میں ہوا ہوتا شور مچ جاتا۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ لندن میں 800 سے زیادہ تیزاب پھینکنےکے واقعات ہوئے کہیں کوئی فلم نہ بنی ،میڈیابھی غائب رہا، یہاں تیزاب پھینکنےکے تین واقعات آئے تو شرمین عبید چنائے والی فلم بن گئی اور انہیں آسکر بھی مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں چاقو مارنے کے 10 ہزار کیسزہوئے،کسی کو پتہ نہیں چلا، آپ کے خیال میں لندن اب بھی محفوظ ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم اتنے برے نہیں جتنا ہمیں برا بنایا جاتا ہے اور ہم خودکو برا سمجھنے لگتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button