تجارت
ڈالرکی قدر 60 پیسے بڑھ کر 158 روپے 21 پیسے ہوگئی
ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 60 پیسے بڑھ کر 158 روپے 21 پیسے ہوگئی ہے،گذشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی اختتامی قدر 157 روپے 61 پیسے تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 158 روپے50 پیسے ہے۔