بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم دورہ ناران پر پہنچ گئے،سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کرینگے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پر پہنچننے پر سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں سیاحت سے اسی ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں اور وہاں کی خوبصورتی پاکستان کے مقابلے میں کچھ نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچے ہیں جہاں انہیں سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم دورۂ ناران میں خیبر پختونخوا کےسیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔

ان منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ نئے پاکستان میں نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا، پاکستان کے سیاحتی مقامات کو فروغ حاصل ہوگا تو اس علاقے میں پیسہ آئے گا ، نوکریاں ملیں گی۔

Back to top button