ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہے، پاکستان اس معاملے پر اقوام متحدہ میں ووٹ دے چکا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر سوال کا جواب نہیں دیا تو ان کا یہ مطلب تھا کہ اب آگے بڑھا جائے۔

Exit mobile version