بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ملک بھر میں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا

 حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو تو ہڑتال جاری رہے گی،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی دوسرے روز ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہونے سے بحران پیدا ہوگیا ۔ایسوسی ایشن مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف دوسرے روز بھی ملک گیر ہڑتال جاری رہی ،پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہونے کے باعث بحران پیدا ہو گیا ۔ ٹینکرزایسوسی ایشن نے کہا کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے۔ انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے اور آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو تو ہڑتال جاری رہے گی، حکومت سے مطالبات کی منظوری کیلئے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔مطالبہ ہے کہ غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔ 

Back to top button