بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

دودھ، دہی ڈیری مصنوعات پر ٹیکس واپس

سونے اور چاندی پر 17 فیصد ٹیکس کم کرکے ایک سے 3 فیصد کردیا ہے،شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جا رہے ہیں، اب ہزار سی سی تک کی گاڑی پر ٹیکس کم کیا جائے گا جب کہ دودھ، دہی ڈیری مصنوعات پر ٹیکس واپس لیا جا رہا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ سونے اور چاندی پر 17 فیصد ٹیکس کم کرکے ایک سے 3 فیصد کردیا ہے، سونے کی ویلیو ایڈیشن پر 17 فیصد ٹیکس رہے گا، آٹے اور اس سے بنی اشیاء پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن پیکج سے گروتھ ہوئی، 4 فیصد گروتھ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کا بڑا حصہ ہے جب کہ آئی ٹی سیکٹر کے تمام مطالبات مانے ہیں، آئی ٹی 6 سے 8 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ ای کمپنیوں پر صفر ٹیکس ہوگا اور نان رجسٹرڈ پر دو فیصد ٹیکس ہوگا،انڈوں پر بھی ٹیکس ختم کردیا ہے، میڈیکل آلات پر ٹیکس واپس لے لیا ہے، کھاد زرعی آلات وغیرہ پر ٹیکس کم کررہے ہیں ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی آمدن پر ٹیکس واپس لے لیا ہے۔

اشتہار
Back to top button