وزیراعظم عمران خان کا نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ، جس کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہان سمیت سینئر وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیخ رشید احمد بھی شریک ہوئے ، اس کے علاوہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سکیورٹی معاملات پراعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، خصوصی کمیٹی کے زریعے سیکیورٹی اور سلامتی سے متعلق امور میں کوآرڈی نیشن مزید مضبوط کی جائے گی ، اس کے علاوہ کمیٹی وزیراعظم عمران خان کو افغان امور پر مسلسل آگاہ رکھے گی۔

Exit mobile version