بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین نے پاکستان کو ویکسین کی مسلسل سپلائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں، این سی او سی

کورونا ویکسین کی قلت دور کرنے کیلئے 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچا۔

این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین صوبوں کو فراہم کی جائے گی، اگلے ہفتے مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پہنچے گی۔ چین نے پاکستان کو ویکسین کی مسلسل سپلائی یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں، ویکسین کو وفاقی اکائیوں تک پہنچانے کے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں کورونا ویکسین کی قلت سے شہری پریشان دکھائی دیئے، سندھ بھر میں آج ویکسی نیشن سینٹرز بند ہیں، پنجاب میں ہفتہ وار چھٹی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قوم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائے گی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button