بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

جمع کروائی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران انھیں تھپڑ مارا، گالیاں اور دھمکیاں دیں

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کردی۔

قادر مندوخیل نے ضلع کیماڑی کے تھانے سعید آباد میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران انھیں تھپڑ مارا، گالیاں اور دھمکیاں دیں۔

درخواست میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر ماہرین قانون سے مشورہ کرکے قادر خان مندوخیل کو جواب دے دیا گیا تھا، واقعہ اسلام آباد میں ہوا، مقدمہ بھی وہیں ہو سکتا ہے۔

اشتہار
Back to top button