بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر گورنر سندھ برہم،کے الیکٹرک کے سی ای او کی طلبی کرلی

گورنر سندھ نے شہر میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں طویل اور غیر اعلانیہ بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو گورنر ہاس طلب کرلیا۔

گورنر سندھ نے شہر میں لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے بھی فون پر رابطہ کیا اور شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکٹرک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے بھی سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button