بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع

24 گھنٹوں میں 4162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی آگئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں میں 4162 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 106 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث کسی کا انتقال نہیں ہوا۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا سے 203 افراد صحت یاب ہوئے، شہر میں اب تک کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 80 ہزار 418 ہے جب کہ اب تک کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 72 ہزار 142 ہے۔

اشتہار
Back to top button