وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم کو ترین گروپ کے مطالبات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں کورونا صورتحال، ویکسینیشن کاجائزہ بھی لیا گیا۔وزیراعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔