قومی
مختلف شعبوں کی تنظیموں کو ساتھ ملا کر ویکسینیشن مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا،اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسینشن کے لیے خصوصی پروگرام بنائے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس، وکلا تنظیمیں، دیگر تاجر تنظیموں اور صحافی تنظیموں کے لیے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ لیبر یونین، اساتذہ اور مختلف تنظیموں کی ویکسینیشن کے لیے بھی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کی تنظیموں کو ساتھ ملا کر ویکسینیشن مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا۔