علاقائی
ضلع ٹنڈو محمد خان کی پھلیلی نہر میں 4 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے
صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کی پھلیلی نہر میں کراچی کے 4 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔مقامی پولیس کے مطابق مقامی غوطہ خوروں نے نہر میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تمام نوجوان کراچی سے مویشی منڈی میں خریداری کے لیے آئے تھے۔