بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ کیا ، ایک جوان شہید

پاکستان بارہا افغانستان سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر اپنی طرف مثر سرحدی انتظام اور کنٹرول کو یقینی بنائے


شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان سے بین الاقوامی سرحد کے پار ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ شروع کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا البتہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا جو جھنگ کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا افغانستان سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر اپنی طرف مثر سرحدی انتظام اور کنٹرول کو یقینی بنائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف مسلسل استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

اشتہار
Back to top button