کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے اور اس فہرست میں مزید 15 ممالک کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی ممالک کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
کیٹیگری سی میں سری لنکا، بھارت، بنگلا دیش، جنوبی افریقا، عراق، ایران سمیت 38 ممالک شامل ہیں۔سی اے اے کے مطابق ان ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، کیٹیگری سی ممالک سیمسافروں کی آمد پرسفری پابندیاں 23 مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی، نئی ٹریول ایڈوائزری این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔
سی اے اے کے مطابق سی کیٹیگری کیعلاوہ تمام ممالک سیپاکستان آنیوالوں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہے، پاکستان کے تمام بین الاقوامی ائیرپورٹس پر تمام مسافروں کا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔