بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

نائیجریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف بھی جاں بحق

نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں آرمی چیف جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ابراہیم اتاہیرو شمالی ریاست کاڈونا کے سرکاری دورے کے دوران جہاز گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔ کاڈونا کو گذشتہ چند ماہ سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ کاڈونا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ابوجا ایئرپورٹ کے بالکل باہر نائیجیرین ایئر فورس کا چھوٹا مسافر طیارہ انجن بند ہونے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے واقعہ کے تین ماہ بعد پیش آیا، اس واقعہ میں جہاز میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔نائیجیریا کے صدر محمد بحاری نے شدت پسندوں اور دیگر مسلح گروپوں کی طرف سے پرتشدد واقعات پر سالوں سے تنقید کے بعد جنوری میں ابراہیم اتاہیرو کا دیگر ملٹری سربراہان کے ساتھ تقرر کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ میں نائیجیریا کی فوج کے حوالے سے کہا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ خراب موسم میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ واقعہ میں جہاز کے عملے سمیت دیگر 10 افسران بھی ہوئے۔ نائیجیریا کے صدر محمد بحاری نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

Back to top button