آج ملک بھر میں جمعتہ المبارک کو یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا۔
فلسطینیوں سے یک جہتی کیلئے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی جس میں اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا اس سلسلہ میں مختلف این جی اوز کی جانب سے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں قائم اقوام متحدہ کے دفاتر میں احتجاجی مراسلہ بھی دیا جائیگا جس میں مطالبہ کیا جائیگا کہ فلسطین میں اسرائیلیوں کے مظالم بند کروائے جائیں۔