تجارت
پاک چین دوستی کے ستر سال مکمل، اسٹیٹ بنک آج 70 روپے کا یاد گاری سکہ جاری کریگا
پاک چین دوستی کے ستر سال مکمل ہونے پر آج اسٹیٹ بنک آف پاکستان 70 روپے کا یاد گاری سکہ جاری کریگا جو پاک چین دوستی کی لازوال داستان کی عکاسی کریگا۔
قبل ازیں بھی پاکستان مختلف مواقع پر پاک چین دوستی کے حوالہ سے یاد گاری ٹکٹ اور سکے جاری کرچکا ہے۔ اب ستر سال مکمل ہونے پر ستر روپے مالیت کا سکہ جاری کیا جائیگا۔