بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا ویکسین نے پاکستان میں حج کے خواہشمند افراد کی مشکل آسان کردی

اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تب بھی پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا امکان نہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی تب بھی پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے، پاکستان کے پاس ایسٹرازینیکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں موجود ہیں جب کہ مزید ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین اگلے مہینے ملنے کی توقع ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے لیے حج پالیسی کا اعلان ابھی نہیں ہوا اور حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سے متعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، غیر ملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان 27 مئی کو متوقع ہے۔

اشتہار
Back to top button