جموں و کشمیر
بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری شہید
کشمیری نوجوانوں کو سری نگرمیں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو سری نگرمیں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا، قابض بھارتی فوج نےسری نگر کے علاقے خونموہ کو سیل کردیا۔
صحافیوں سمیت کسی کو بھی علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج جاری ہے جبکہ آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔