انکل سرگم انتقال کر گئے

فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے

معروف مزاح نگار اور انکل سرگم جیسے پتلی تماشا کردار کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔کلیاں، سرگم سرگم اور ڈاک ٹائم ان کے مشہور ٹی وی شوز تھے تاہم پی ٹی وی کا مشہور پروگرام ’کلیاں‘ ان کی پہچان بنا، اس پروگرام میں انکل سرگم کے کردار سے فاروق قیصر نے شہرت حاصل کی۔

فاروق قیصر، مصنف، کالم نگار، کارٹونسٹ اور ٹی وی پروڈیوسر تھے۔ فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی۔

فاروق قیصر این سی اے اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں تدریس سے بھی منسلک رہے۔سلیمیٰ ہاشمی نے انہیں 1970 میں’اکڑ بکڑ‘ کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کروایا۔

Exit mobile version