پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری
قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کا کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچزمیں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد منظور شدہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے تمام 5 میچز دو مختلف وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 27 اور 28 جولائی کو بارباڈوس جبکہ باقی تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 31جولائی، یکم اور 3 اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی اسکواڈ 6 سے 7 اگست تک گیانا میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلےگا، جس کے بعداسکواڈ جمیکا روانہ ہوجائے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ سبینا پارک میں شیڈول سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا بیس سے 24 اگست تک کھیلا جائےگا۔
شیڈول:
21 جولائی:قومی اسکواڈ بارباڈوس پہنچے گا
27 جولائی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام بارباڈوس
28 جولائی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام بارباڈوس
31 جولائی: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام گیانا
یکم اگست: چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام گیانا
3 اگست: پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام گیانا
6تا7 اگست: 2 روزہ پریکٹس میچ بمقام گیانا
12 تا 16اگست: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام جمیکا
20 تا24 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام جمیکا
25 اگست:قومی اسکواڈ کی وطن واپسی