بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عید کے بعد پاکستان آئینگے

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اوروزیراعظم نے دوستوں کی طرح بات چیت کی

حکومت نے عید کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عید کے بعد حالات بہتر ہونے پر پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اوروزیراعظم نے دوستوں کی طرح بات چیت کی ،عید کے بعد حالات بہتر ہونے پر سعودی ولی عہد پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ بھی پاکستان آئیں گے۔

اشتہار
Back to top button