بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پشاور میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں ہیں۔پشاور میں اوقاف ہال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا احسان الحق کی زیر صدارت جاری ہے ہیں۔

زونل کمیٹی کو اب تک 7 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں جن کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد زونل کمیٹی، مرکزی کمیٹی کو کو آگاہ کرے گی۔چیئرمین زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ چاند نظر آجائے گا۔

دوسری جانب کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردیے گئے۔سکھر سے مفتی محمد ابراہیم قادری نے باضابطہ طور پر شاند نظر نہ آنے اور اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کردیا۔چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جو اسلام آباد میں موجود ہیں۔

Back to top button