بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے زمبابوے کو وائٹ واش کر ڈالا

دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے چکابوا 80 اور برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے 5، 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اشتہار
Back to top button