پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولرز نے نئی تاریخ رقم کر ڈالی، زمبابوے کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ بائولر حسن علی، سپنر نعمان علی اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے پانچ پانچ شکار کئے، یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ایک ٹیسٹ کے دوران تین بائولرز نے پانچ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہو جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے، یہ بھی یاد رہے کہ یہ کارنامہ کسی بھی ٹیم نے 1993 کے بعد پہلی بار انجام دیا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولرز نے نئی تاریخ رقم کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ایک ٹیسٹ کے دوران تین بائولرز نے پانچ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا
