پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں ، شہبازشریف لندن ضرور جائیں گے ، یہ روک سکتے ہیں تو روک لیں۔ تفصیلات کے مطابق دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل اب وینٹی لیٹر پر ہے
نیب شہبازشریف کےخلاف ایک روپےکی کرپشن ثابت نہ کرسکا ، شہبازشریف نے 10سال پنجاب کی خدمت کی، نیب میاں شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کک بیکس کا الزام نہیں لگاسکا ، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری جتنا زور لگانا ہے لگالیں ، شہبازشریف بیرون ملک ضرورجائیں گے ، یہ روک سکتے ہیں تو روک لیں۔