بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

اینڈی مرے فٹنس بحالی کیلئے نووک کیساتھ پریکٹس کرینگے

، سابق عالمی نمبر اینڈی مرے مارچ کے بعد سے آئوٹ آف ایکشن ہیں

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے اتوار کے روز سے سربیا کے کھلاڑی نووک ڈجکووک کے ساتھ پریکٹس کا آغاز کرینگے اور انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ دس روز میں فٹنس بحال کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں شرکت کے قابل ہو جائینگے، سابق عالمی نمبر اینڈی مرے مارچ کے بعد سے آئوٹ آف ایکشن ہیں فٹنس مسائل کی وجہ سے انہوں نے میامی اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم 33 سالہ اینڈی مرے کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی طرح کا کوئی سنجیدہ فٹنس مسئلہ نہیں ہے، ادھر اینڈی مرے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 30 مئی سے شروع ہونے والے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کیلئے مکمل فٹ ہو جائینگے، اینڈی مرے روم جائینگے تاکہ وہ پر آئندہ ہفتے ہونے والے اٹالین اوپن میں شریک کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس شروع کرسکیں ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز وہ سربیا کے کھلاڑی نووک کے ساتھ پریکٹس کرینگے ان کا کہنا تھا کہ وہ فرنچ اوپن سے قبل دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے کھیل کا معیار بہتر ہوسکے اور انہیں اپنی فٹنس کو بھی چانچنے کا موقع مل سکے، اینڈی مرے نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ سترہ مئی سے لیون یا جنیوا میں ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹس میں سے کسی ایک کی وائلڈ کارڈ انٹری انہیں مل جائیگی، اینڈی مرے کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں ابھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ فرنچ اوپن کے مین ڈرا کیلئے انہیں منتظمین کی جانب سے وائلڈ کارڈ انٹری دی جاتی ہے یا نہیں

Back to top button