تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
عالمی مارکیٹ سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔ جس کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔