فخر عالم کارحادثے میں بال بال بچ گئے

فخرِ عالم کی گاڑی کو شُوٹنگ پر جاتے ہوئے بدترین حادثہ پیش آیا

معروف اداکار و گلوکار فخرِ عالم کی گاڑی کو شُوٹنگ پر جاتے ہوئے بدترین حادثہ پیش آیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فخرِ عالم نے کہا کہ اس حادثے میں میرا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چنیوٹ سے آنے والے ایک ٹرک نے اچانک یوٹرن لیا جس کے باعث وہ سنبھل نہ سکے اور ان کی گاڑی کو بدترین حادثہ پیش آیا۔اداکار نے لکھا کہ براہ کرم خطرناک ڈرائیوروں کی اطلاع دیں

براہ کرم بیلٹ پہنیں کیونکہ بیلٹ نے ہی آج میری جان بچائی اور سب سے بڑھ کر قانون نافذ کرنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ ایسے غیر ذمہ دار لوگوں کو ہماری سڑکوں پر گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کرنے والا ٹرک اب آبپارہ پولیس اسٹیشن پر ہے۔ آگے کیا ہوتا ہے ہم سب دیکھ رہے ہوں گے۔

Exit mobile version