لاہور میں شہریوں کے تحفظ کیلئے 2 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کیا ،عثمان بزدار

صورتِ حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے لاہور سمیت زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صورتِ حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں شہریوں کے تحفظ کیلئے 2 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کیا ہے۔عثمان بزدار نے شہریوں سےاپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی کورونا کیسز اور شرحِ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہیلتھ پروفیشنلز بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

Exit mobile version