بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارتی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان بھی کورونا کا شکار

رانی رامپال سمیت سات ارکان کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ کے بھی دو ممبران وائرس کا شکار

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال سمیت سات ارکان کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا۔ وبا کا شکار ہونے والوں میں ٹیم منیجمنٹ کے دو ممبران بھی شامل ہیں۔ تمام متاثرین کا ٹیسٹ 24 اپریل کو لیا گیا تھا، وائرس کا شکار ہونے والے تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ رات 2 ہزار 767 افراد ہلاک ہوئے، ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ملک بھارت میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 69 لاکھ کیسز اور ایک لاکھ 92 ہزار 311 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

اشتہار
Back to top button