کیمبرج کے امتحانات ،امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے، شفقت محمود

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہرہوگا جس میں امتحانات کے دوران ایس اوپیز اورکوروناکے پھیلاؤکی رپوٹ کاجائزہ لیاجائےگا

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں ایس او پیز پر عملدآمد کو کمزور قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کی اجازت سخت ایس اوپیزپر عمل پیراہونے سے مشروط تھی اور جس طرح رپورٹس آئی ہیں، امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہرہوگا جس میں امتحانات کے دوران ایس اوپیز اورکوروناکے پھیلاؤکی رپوٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔

Exit mobile version