سابق فاسٹ بائولر محمد زاہد کے بھائی کا کورونا سے انتقال

کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط کریں، محمد زاہد کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد کے بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد زاہد نے بھائی کے انتقال کے موقع پر قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

Exit mobile version