بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سعودی عرب نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرادیا

نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030 کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے

سعودی عرب کے مرکزی بینک نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرادیا۔سعودی مرکزی بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030 کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے جس کا آج سے استعمال شروع ہوگیا۔

سرمئی رنگ کے نئے نوٹ پر شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر ہے اور ساتھ ہی 2030 وژن کا 3 ڈی لوگو بھی بنا ہوا ہے۔ نوٹ کی پشت پر حکومتی محل کی تصویر، مرکزی بینک کا نام اور انگریزی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مختلف مالیت کے دیگر تمام نوٹوں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

Back to top button