بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹیم مینجمنٹ دو برسوں میں ایک کھلاڑی نہیں بنا سکی، عاقب جاوید

ورلڈ کپ سر پر کھڑا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ نہیں پتہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سر پر کھڑا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کو یہ نہیں پتہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست برس پڑے اور کہا کہ پاکستان ٹیم کا ایک ہی مسئلہ ہے جس طرح کی حریف ٹیم ہو اتنا ہی اپنے کھیل کو نیچے لے جاتی ہے، پاکستان ٹیم کا زمبابوے سے ہارنا ہماری کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم نہیں تھی لیکن پاکستان کی جیت پر سب نے تعریفیں کیں کیونکہ جیت جیت ہوتی ہے اور اس سے مورال بلند ہوتا ہے لیکن زمبابوے کے ہاتھوں شکست سے اچھا نہیں ہوا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ دو برسوں میں جس طرح کا کام مینجمنٹ نے کیا ایک کھلاڑی نہیں بنا سکے، انہیں علم ہی نہیں ہے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں۔

Back to top button