قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لیکر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو گزشتہ برس ستمبر میں حراست میں لیا تھا، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔