بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف کی ضمانت منظور

لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے،رانا ثنا اللہ

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور کی۔

شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لارجر بینچ نے ہماری بے گناہی کی گواہی دی ہے، سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے تین سال کیوں ضائع کیے، ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی۔

اشتہار
Back to top button