کھیل
ٹیسٹ سیریز،پاکستان کا 11رکنی سکواڈ علی الصبح زمبابوے روانہ ہو گیا
کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی علی الصبح زمبابوے روانہ ہوگئے۔ کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے براستہ دبئی ہرارے جائیں گے۔
کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔ روانگی کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تمام کھلاڑیوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل سے جبکہ دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا۔