بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

مرغی کے گوشت کے ریٹ آسمان پر چڑھ گئے

کراچی میں مرغی کا گوشت 480 روپے سے لیکر 500 روپے تک فروخت ہورہا ہے، شہری کہتے ہیں ہر ہفتے چکن کھانے والے اب پندرہ میں ایک بار ہی کھا رہے ہیں۔

کراچی میں مرغی کا گوشت کے ریٹ آسمان پر چڑھ گئے، پرائس لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 214روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 500 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ آج 286روپے کلو کے حساب سے مرغی سپلائی ہوئی ہے، کمشنر کراچی دو سال سے پرانے ریٹ ہی جاری کر رہے ہیں، روڈ بند ہو جاتے ہیں تو تو فارم والے پیسے بڑھا دیتے ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہےکہ مہنگائی رمضان سے پہلے کی ہے، حکومتی دعوے دعوے ہی رہ گئے، ہفتے میں ایک بار کھانے والے چکن پندرہ دن میں ایک بار کھا رہے ہیں۔

Back to top button