کسی صورت کوئی شاہراہ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی پولیس

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے اہم مقامات اور تنصیبات پربھی پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ کسی صورت کوئی شاہراہ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Exit mobile version