بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے بوستی خیل میں پیش آیا جہاں ایک گروپ کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دوسرے گروپ کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے درہ آدم خیل پولیس اسٹیشن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اشتہار
Back to top button